جھوٹ کی بیساکھی الزام تراشیاں کرنیوالوں کی منفی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتی ،میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے،جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا، شہبازشریف

جمعہ 28 اپریل 2017 23:03

جھوٹ کی بیساکھی الزام تراشیاں کرنیوالوں کی منفی سیاست کو سہارا نہیں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی‘ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے‘میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے‘جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا‘ مخالفین کی بے بنیاد الزام تراشیاں کوئی حیثیت اور وقعت نہیں رکھتیں۔

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ایک بار پھر جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔جھوٹ کی بیساکھی ان کی منفی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتی۔باشعور عوام نے الزام لگانے والوں کو ہر موقع پر ووٹ کی طاقت سے آئینہ دکھایا ہے۔2018 کے عام انتخابات میں بھی یہ شکست خوردہ عناصر ناکام رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

باشعور عوام جانتے ہیں کہ کس نے ان کی بے لوث خدمت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو یہ بھی علم ہے کہ کن سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کے مفادات کو دائو پر لگایا۔بے بنیادالزامات اور جھوٹ پر مبنی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں۔پاکستان کے عوام نے الزام تراشی اور دروغ گوئی کی سیاست کو ہر موقع پر رد کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ شکست خوردہ عناصر اپنی بچی کھچی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔2018 کے عام انتخابات میں بھی منفی سیاست کرنے والوں کو عوام ایک بار پھر مسترد کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :