اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی کے تحت سالانہ امتحانات 2017 ء کا آغاز ہوگیا
جمعہ 28 اپریل 2017 23:01
(جاری ہے)
اس سلسلے میں بعض الیکڑانک میڈیا کے ادارے بھی باقاعدگی کے ساتھ گمراہ کن خبریں نشر کر رہے ہیں جس کی بورڈ سختی سے مذمت کرتا ہے ۔ آج صبح سائنس گروپ کا اردو سال دوئم کا پیپر اور دوپہر میں تعلیماتِ اسلامی سال اول کامرس گروپ کا پیپر تھا جو کہ قائم مقام ناظم امتحانات محمد جعفر کی نگرانی میں سی سی او حضرات کوسوالیہ پرچہ جات سر بمہر پیکٹ میںسپرد کیا گیا اور انہوں نے امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹینڈنٹ کو بروقت پہنچا دیا۔
تمام امتحانی مراکز میں پر سکون طریقے سے امتحانات منعقد ہوئے ۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ، پروفیسر انعام احمد نے نقل مافیا گروہ کے خلاف بھر پور اقدامات کئے۔ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ اور قائم مقام ناظم امتحانات نے صبح کے اوقات میں گورنمنٹ دہلی کالج اور گورنمنٹ سراج الدولہ کالج کا دورہ کیا اور وہاں جاری امتحانات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو نقل روکنے کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار، ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ڈائریکٹر جنرل، پرائیویٹ اسکولز نے صبح کے اوقات میں ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج اور گورنمنٹ سٹی کالج جبکہ دوپہر کے اوقات میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کا دورہ کیا اور وہاں پر انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے کئے گئے انتظامات اور جاری امتحانات پر اطمینان کا اظہار کیا ساتھ ہی نقل روکنے کے خلاف مثبت اقدامات کرنے پر امتحانی مراکز کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مزید براں چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ ، سیکریٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ و دیگر افسران نے دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے امتحانات کے دوران عبداللہ گورنمنٹ گرلز کالج، نارتھ ناظم آباد کا اچانک دورہ کیااور وہاں جاری امتحانات کا معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ آج ہونے والے امتحانات کے حوالے سے نقل کے چار کیسز رپورٹ ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.