طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد،ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں سیکنڈشفٹ کے اجراء کیلئے محکمہ تعلیم کو چٹھی ارسال کردی

جمعہ 28 اپریل 2017 23:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر نے ایبٹ آباد کے شہری سکولوں میں طلباء و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور والدین کی مسلسل شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سکولوں میں سکینڈ شفٹ اجراء کے حوالہ سے محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ سے اجازت لینے کیلئے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے متعدد صفات پر مشتمل ایک خط سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا ہے جس میں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ ایبٹ آباد کی عوام میں تعلیمی آگاہی کے بڑھتے ہوئے شعور کے پیش نظر سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی جبکہ ان اداروں کے اندر طلباء کے بیٹھنے کی گنجائش انتہائی کم ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرائمری سے سکینڈری و ہائر سکینڈری تک سکولوں میں سکینڈ شفٹ شروع کی جائے جس سے ان طلباء و طالبات کو بھی داخلہ مل جائے گا جو پہلی شفٹ میں داخلے سے محروم رہے ہیں یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر لیا ہے جس سے مزید ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں گے ایبٹ آباد شہر میں بالخصوص اور ملحقہ علاقوں میں موجودہ تعلیمی سال کے دوران ہزاروں کی تعداد میں ایسے طلباء و طالبات ہیں جنہیں اب تک پرائمری سے لیکر سکینڈری و ہائر سکینڈری تک کی کلاسز میں داخلے نہیں ملے ہیں اور وہ اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت سکولوں میں طلباء و طالبات کی تعداد کو بڑھانے کیلئے ایمرجنسی کا نفاز کر رکھا ہے مگر یہاں پر طلباء و طالبات کو داخلے بھی نہیں مل رہے ہیں

متعلقہ عنوان :