ْ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ بینچ کے 72وکلاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے دفاتر الاٹ کر دیئے گئے

جمعہ 28 اپریل 2017 23:01

ْ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ بینچ کے 72وکلاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ بینچ کے 72وکلاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے دفاتر الاٹ کر دیئے گئے ہیں ۔دفاتر الاٹ کرنے کی تقریب نو تعمیر شدہ سعید اختر لائر پلازہ میں صدر ہائیکورٹ بار قاضی ارشد ایڈووکیٹ منعقد ہوئی جس میں جنرل سیکرٹری محمد علی ایڈووکیٹ و دیگر سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جن72وکلاء کو دفاتر الاٹ ہوئے ان میں دفاتر کی چابیاں تقسیم کی گئیں مذکورہ پلازہ کی تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی۔ اس موقع پر بار کے صدر قاضی ارشد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہم نے اپنی بھر پور کوششیں کیں اور ایک سال کے اندر ہماری بساط میں جو کچھ تھا اس کے مطابق ہم نے کام کیا اور آئندہ بھی وکلاء کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے وکلاء کو وکالت کے لیئے ایک سازگار اور پرسکون ماحول کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور ایبٹ آباد ہائیکورٹ بار کے وکلاء خوش نصیب ہیں جنہیں اس قسم کی خوبصورت دفاتر میسر آئے ہیں

متعلقہ عنوان :