کراچی حیدرآباد ایم 9 موٹر وے 2ماہ میں ہی دھنس گئی

جمعہ 28 اپریل 2017 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) کراچی حیدر آباد ایم 9موٹروے 2 ماہ میں ہی بیٹھ گئی، ہیوی مشینری موقع پر پہنچ گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔حیدرآباد کراچی موٹر وے دو ماہ میں ہی دب گئی، لونی کوٹ ٹول پلازہ کے قریب دھنس جانے والے روڈ کی دوبارہ تعمیر کا کام شروع کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام میں استعمال مٹیریل کو ناقص قرار دیا۔مسافر بھی حیران اور پریشان ہیں، وزیراعظم نے 75 کلو میٹر بننے والی سڑک کا افتتاح فروری میں کیا، لیکن 2 ماہ بعد بھی سڑک اسی کلو میٹر سے زیادہ نہ بن سکی۔حکومت اور ٹھیکیدار اپنی غفلت پر پردہ ڈالنے کیلئے دھنسنے والی سڑک کو تیزی سے بنارہے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسی طرح ایم 9 موٹر وے کا باقی رہ جانے والا حصہ مکمل کیا جائے تو مسافروں کا سفر مزید آسان ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :