مجھے سرائیکی صوبہ کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی ، یوسف رضا گیلانی

جمعہ 28 اپریل 2017 22:59

مجھے سرائیکی صوبہ کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی ، یوسف رضا گیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے سرائیکی صوبہ کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی خوشی ہے کہ اخبار مارکیٹ سمیت ملتان کی ترقی کے لئے بے پناہ ترقیاتی کام کرائے اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد کے لئے آنے والے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے معاون خصوصی شیخ عمر دین ، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ عابدہ بخاری، مرکزی رہنما سید مطلوب بخاری، صباء فیصل اور فیصل عزیز پر مشتمل وفود سے ملاقاتیں کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر شیخ عمر دین نے سید یوسف رضا گیلانی سے کہا کہ آپ اخبار فروش برادری کے بھی حقیقی محسن ہیں کہ آپ نے اخبار مارکیٹ کی شکل میں چھت فراہم کی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور وزیراعظم میں ملتان اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے جو کرسکتا تھا وہ کیا اس شہر کے فرزند ہو نے کی حیثیت سے یہ میرا فرض تھا اس موقع پر شیخ عمر دین نے یوسف رضا گیلانی کو اخبار مارکیٹ کے دورے اور اخبار فروش یونین کے عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی جبکہ عابدہ بخاری نے کہا کہ آپ ہمارے وسیب کا فخر ہیں کیونکہ آپ نے وسیب کی خاطر قربانی دی سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ اگر میں سرائیکی صوبے کی حمایت نہ کرتا تو مجھے گھر نہ بھیجا جاتا اس لئے یہ حقیقت ہے کہ مجھے صوبے کانام لینے کی سزا دی گئی انہوں نے کہا کہ میری نااہلی کے بعد مخدوم شہاب الدین کو بھی وزیراعظم نہیں بننے دیا گیا اس لئے کہ ان کا تعلق بھی سرائیکی خطہ سے تھا اور میں نے وزیراعظم کے لئے ان کا نام تجویز کیا تھا انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ سرائیکی صوبہ انشاء اللہ پیپلز پارٹی بنائے گی اگر ہمارے پاس اکثریت ہو تی تو آج صوبہ بن چکا ہوتا ادھر ممتاز قانون دان اور سابق جسٹس حبیب اللہ شاکر ، سینئر قانون دان خواجہ نور مصطفی ، میڈم فیروزہ فیض ودیگر رہنمائوں نے بھی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے 1973کا آئین من و عن بحال کیا تھا میں آئین و قانون کا پابند رہا اور آئندہ بھی رہوں گا واضح رہے کہ گیلانی ہائوس میں دن بھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا اور ان کی پانچ سالہ نااہلی ختم ہو نے پر انہیں مٹھائیاں اور پھول پیش کئے گئے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :