آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ گریژن کا دورہ

گوجرنوالہ کورکی آپریشنل تیاریوں ، آپریشنل ردالفساد پر پیش رفت اور مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی عظیم قوم کی حمایت سے اپنے ملک کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک کر دینگے ، سربراہ پاک فوج

جمعہ 28 اپریل 2017 22:59

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ گریژن کا دورہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم قوم کی حمایت سے اپنے ملک کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک کر دینگے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو گوجرانوالہ گریژن کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو گوجرنوالہ کورکی آپریشنل تیاریوں ، آپریشنل ردالفساد پر پیش رفت اور مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گریژن کے افسروں سے خطاب بھی کیا ۔بعد ازاں آرمی چیف نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کیا ۔ افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے فوجیوں کی تیاری اور بلند مورال کو سراہا۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی اور عظیم قوم کی حمایت سے ہم اپنے ملک کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک کردیں گے ۔ قبل ازیں گوجرانوالہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔