Live Updates

عمران خان ذہنی بیمار ،10 ارب روپے کا الزام ان کی بیمار سوچ کامکمل عکاس ہے ،ان کے جھوٹے الزامات اور آئے روز کی بہتان تراشی سے پی ٹی آئی کی دیگر قیادت اور کارکنوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے ،بغیر ثبوت کے الزام اور پھر ڈھٹائی سے جھوٹ کو سچ کہنا ہے عمران خان کی پرانی عادت ہے، کو ئی بیوقوف شخص ہی عمران جیسے آدمی کو دس ارب روپے کی پیشکش کرسکتا ہے ،چندہ اور زکواة اکٹھی کرنیوالے کو کو ئی بھی ذی شعور انسان اتنی بڑی پیش کش نہیں کرسکتا ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عمران خان کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا شیخوپورہ میںمختلف منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 22:55

عمران خان ذہنی بیمار ،10 ارب روپے کا الزام ان کی بیمار سوچ کامکمل عکاس ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اور سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی طور پر بیمار ہیں دس ارب کا الزام ان کی بیمار سوچ کی مکمل عکاسی کرتا ہے ان کے جھوٹے الزامات اور آئے روز کی بہتان تراشی سے پی ٹی آئی کی دیگر قیادت اور کارکنوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے بغیر ثبوت کے الزام لگانا اور پھر ڈھٹائی کے ساتھ اس جھوٹ کو سچ کہنا ہے عمران خان کی پرانی عادت ہے کو ئی بیوقوف شخص ہی عمران خان جیسے آدمی کو دس ارب روپے کی آفر کرسکتا ہے چندہ اور زکواة اکٹھی کرنیوالے کو کو ئی بھی ذی شعور انسان اتنی بڑی پیش کش نہیں کرسکتا بے بنیاد ا لزامات لگانے والوں کو پہلے بھی مایوسی ہو ئی تھی اور آئندہ بھی ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عمران خان کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں این اے 132کے علاقہ رضوان پارک میں سوئی گیس اور دیگر منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کررہے تھے۔پیر اشرف رسول ایم پی اے ، میڈ یا کو آرڈینیٹر ندیم گورایہ ،تحصیل صدر فیروزوالہ حاجی مظفر احمد ظفر، چیئر مین میونسپل کمیٹی فیروزوالہ چودھری فریاد بہادر ، وائس چیئر مین چودھری ریا ض گجر ، سا بق چیئر مین میاں مشتاق احمد ، سید حامد علی شاہ ، ثنا ء اللہ سنی ڈھلوں اور دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کی کو ئی بھی سازش کا میاب نہیں ہو گی پاکستان انشا اللہ آنیوالے چند سالوں میں ترقیافتہ ممالک کی صف میں نما یا ں کھڑ انظر آئے گا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی الیکشن مقررہ وقت پر ہو نگے مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی عوامی خدمت کی بنیاد پر پورے ملک میں کا میاب ہو گی ملک کے غیور عوام عمران خان اور آصف زرداری کے جھانسے میں نہیں آئینگے بدترین شکست کھلاڑی اور مداری کا مقدر ٹھہر چکی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزدی ،خود مختاری اور سالمیت کا تحفظ ہر پاکستانی پر لازم ہے پوری قوم وطن عزیز کے دفا ع کے لئے حکومت ،پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کی اسلحہ اکٹھا کرنے کی دوڑ خطے میں پائیدار امن کی راہ میں رکاوٹ ہے پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر تصفیہ طلب امور پر بات چیت کے لئے تیار ہے مگر اس کے لئے بھی ماحول کا سازگار ہو نا ضروری ہے بھارت کی مقبوضہ وادی مین ریاستی دہشت گردی پر اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارائیوں میں ملوث ہے کلبوشن یادیواور تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے نکشافات سے بھارت کے ملوث ہونے کے ٹوس شواہد ہیں جنہیں اقوام متحدہ سمیت پاکستان ہر فورم پر اٹھائے گا بھارت نے کسی قسم کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اسے ایسا دندان شکن جواب دینگے کہ بھارت کی آنیوالی نسلیں بھی یا د رکھیں گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :