عظیم قوم کی مدد سے ملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ چھائونی کے دورہ پرفوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب

جمعہ 28 اپریل 2017 22:55

عظیم قوم کی مدد سے ملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے ، دہشت گردی کے خلاف ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عظیم قوم کی مدد سے ملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے گوجرانوالہ چھائونی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کو آپریشن ردالفساد ، مردم شماری اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے جوانوں کے اعلیٰ اخلاقی معیار اورتیاریوں کو سراہا جن۔رل قمر جاوید باجوہ نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسر وں اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ عظیم قوم کی مدد سے ہم ملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ قبل ازیں گوجرانوالہ پہنچنے پرکورکمانڈرگوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :