حکمراں جماعت کی جانب سے اگلے عام انتخابات سے قبل ہی مریم نواز کو قومی اسمبلی میں لانے پر غور

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 20:21

حکمراں جماعت کی جانب سے اگلے عام انتخابات سے قبل ہی مریم نواز کو قومی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء) حکمراں جماعت کی جانب سے اگلے عام انتخابات سے قبل ہی مریم نواز کو قومی اسمبلی میں لانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پاناما کیس فیصلے کے بعد کئی اہم اور بڑے فیصلوں کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔ حکمراں جماعت کی جانب سے خاص کر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی اسمبلی میں جلد سے جلد لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کو ممکنہ طور پر اگلے عام انتخابات سے قبل ہی قومی اسمبلی کا حصہ بنا لیا جائے گا۔ مریم نواز کو ضمنی الکیشن لڑوا کر قومی اسمبلی کا رکن منتخب کروایا جائے گا۔ مریم نواز ممکنہ طور پر لاہور کے حلقہ این اے 124 یا سرگودھا کے این اے 68 سے ضمنی الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ ذرائع کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ مریم نواز این اے 144 سے بھی ضمنی الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ مریم نواز کو پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی رپورٹ سے قبل الیکشن لڑانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔