کراچی و حیدرآباد موٹر وے کا جائزہ لینے کیلئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا ایم نائن کا دورہ

جمعہ 28 اپریل 2017 22:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) کراچی و حیدرآباد موٹر وے کا جائزہ لینے کیلئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا ایم نائن کا دورہ ، این ایچ اے ، ایف ڈبلیواواور موٹر وے پولیس بریفینگ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے کراچی و حیدرآباد موٹر وے ایم نائن کا معائنہ کیا قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد داؤد خان اچکزئی کے علاوہ اراکین سینیٹر روزی خان کاکڑ ، سینیٹر نگہت مرزا اور سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کو وفاقی سکرٹری کمیونیکیشن و چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ،ڈی آئی جی موٹر وے ناصر علی سیٹھی اور ایف ڈبلیو او کے حکام نے کراچی ٹول پلازہ سے جام شورو ٹول پلازہ تک دورہ کرایا,, جہاں انہوں نے موٹر وے ایم نائن کے عارضی ٹول پلازہ کے قریب نئی سڑک پر ٹائروں کے نشانات کا جائزہ لیا بعد ازاں تفصیلی دورے کے بعد ڈبلیو ایچ او کے دفتر نوری آباد میں قائمہ کمیٹی کو بریفینگ دی گئی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد داؤد خان اچکزئی نے میڈیا کو اپنے دورہ کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہاکہ سینیٹ میں کراچی وحیدرآباد موٹر وے سے متعلق بعص سوالات اٹھائے گئے تھے، میڈیا کے ذریعے معلوم ہو ا تھا کہ یہاں ابھی سے سڑک پر نشانات پڑ گئے ہیں اور ہائی وے ایک مقام سے دھنس بھی گئی ہے اور یہ تاثر بھی قائم کیا جارہا تھا کہ سندھ کے عوام کو دیئے جانے والے اس تحفہ میں ابھی سے نقائص کیوں پیدا ہو رہے ہیں اس پر ہم از خود یہاں جائزہ لینے آئے ہیں انہوں نے کہاکہ موٹر وے پر ابھی سے ہیوی ٹریفک سے نشانات پڑنا یا دھنس جانا ایک توجہ طلب بات ہے اسکی وجوہات سے ہمیں آگاہ کیا گیا ہے تاہم کمیٹی نے محسوس کیا ہے کہ منصوبہ بندی میں کچھ کمزوری رہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے سفارش کی ہے کہ موٹر وے کا معیار لاہور و اسلام آباد موٹر وے کی طرح ہو نا چاہئے اور اسکی حدود میں کراچی سے حیدرآباد کوئی ہوٹل یا پٹرول پمپ الاٹ نہ کیا جائے اگرچہ بتا یا گیا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان نے عدالت سے رجوع کیا ہو اہے لیکن قواعد کے مطابق ہائی وے کی لگائی گئی باڑ کے باہر سروس روڈ کے ساتھ پٹرول پمپ اور ہوٹلز وغیرہ قائم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ جن پٹرول پمپس کو اجازت دی گئی ہے اور موٹر وے سے متصل انہیںسڑک بناکر دی گئی ہے وہ ختم کی جائے اخبارات میں اشتہار دیا جائے کہ ایسے پٹرول پمپس فوری ختم کردیئے جائیں اس حوالہ سے جن پٹرول پمپ مالکان نے رقم دی ہے وہ بھی واپس کردی جائے اور سروس روڈ کی مکمل تعمیر جلد از جلد کی جائے انہوں نے کہا کہ بعض سائن بورڈ پر کینجھر جھیل کا غلط نام لکھا گیا وہ درست کرایا جائے گا انہوں نے کہاکہ ابھی موٹر وے مکمل نہیں ہو ئی ہے اس لیے شکایات پر حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ایم نائن کا معیار موٹر وے جیسا ہی ہو گا، انہوں نے کہاکہ حادثات اور ٹریفک جام پر قابو پانے کی ضرورت ہے جبکہ کراچی وحیدرآباد موٹر وے سمیت کوئٹہ و ژوب شاہراہ کے لیے موٹر وے پولیس میں نئی بھرتیاں کرکے نفری بڑھانے اور اسے زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ایف ڈبلیو او کے ٹراما سینٹر اور اسکولز کا معائنہ بھی کیا ہے بہت ہی قابلِ تحسین کا م ہو اہے مزید ایک ٹراما سینٹر اور اسکول بھی قائم کیا جارہا ہے قبل ازیں بریفینگ میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ نئی سڑک پر چونکہ عارضی ٹول پلازہ بنایا گیا ہے جہاں ہیوی گاڑی جب بریک لگاتی ہے تو سڑک پر نشان پڑ جاتے ہیں جبکہ مستقل ٹول پلازہ کے قریب سیمنٹ سے تعمیر ہو گی تو ایسا نہیں ہو گا کہ سڑک دھنسنا یہ ایک تیکنکی معاملہ ہے، جبکہ پٹرول پمپس مالکان سے بات کی جارہی ہے جلد ان کا مسئلہ بھی حل کرلیا جائے گا، بریفنگ میں چیئرمین این ایچ اے نے بتایا گیا کہ کراچی وحیدر آباد موٹر وے بینکوں سے 25سال کے لیے قرضے لیکر تعمیر کیا جارہا ہے اس لیے معاہدے کے مطابق ہم نے 65کلو میٹر تعمیر پر ٹول ٹیکس وصول کرنا تھا جو کہ75کلو میٹر تعمیر کے بعد رواں سال فروری سے وصول کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ موٹر وے 8ماہ قبل ہی رواں سال اگست میں مکمل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نہایت مشکل حالات میں کراچی و حیدرآباد موٹر وے تعمیر کی جارہی ہے یہ سی پیک کا بھی ایک حصہ بنے گی انہوں نے کہاکہ سکھر سے حیدرآباد موٹر وے نیشنل ہائی وے پر نہیں بلکہ ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ نئے مقام پر تعمیر کی جائے گی جس کا جلد ہی سنگِ بنیاد رکھا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ سپر ہائی وے پر موٹر وے کی تعمیر کئی مرتبہ جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :