سندھ حکومت پاکستان ٹریول مارٹ میں شرکت کرے گی، وزیر سیاحت سندھ

نمائش میں ائر لائنز، ٹریول ایجنسیز، حج اور عمرہ آپریٹرز،سفارتی مشنز بھی شریک ہونگے

جمعہ 28 اپریل 2017 22:52

سندھ حکومت پاکستان ٹریول مارٹ میں شرکت کرے گی، وزیر سیاحت سندھ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیر سیاحت سندھ سید سردارعلی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ٹریول مارٹ میں شرکت کرے گی تاکہ سندھ کی ثقافت اور ورثہ کو فروغ دیا جا سکے ۔پاکستان ٹریول مارٹ ایک سر فہرست بین الاقوامی سیر و سیاحت کی نمائش ہے جس کا انعقاد 24نومبر 2017 کو ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر پاکستان ٹریول مارٹ کے آرگنائزرز رفیق خان اور سید علی ہمدانی بھی موجود تھے ،نمائش میں بین الاقوامی نمائش کنندہ، سرفہرست ائر لائنز، ٹریول ایجنسیز، حج اور عمرہ آپریٹرز، ہوٹلز، ٹور آپریٹرز، ٹیکنالوجی پارٹنرز،ڈپلومیٹک مشنز اور پاکستان کے صوبے ، پاکستان ٹریول مارٹ میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیاحت کے انتہائی مواقع موجود ہیں اورحکومت پاکستان ان مواقع کے حصول کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے ،منسٹری آف ٹورازم، کلچر اینڈ اینٹی کویٹیز حکومت سندھ،پاکستان ٹریول مارٹ میں سندھ کی ثقافت اور سیاحت کی تشہیر ی نمائش میں اپنی نمایاں موجودگی کا اظہار کرے گی۔پاکستان ٹریول مارٹ ملک میں سیاحت کے شاندار مواقع کو نہ صرف فروغ دے گی بلکہ عالمی ٹورازم کو پاکستان کی جانب راغب بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :