بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اعلامیہ

جمعہ 28 اپریل 2017 22:49

کوئٹہ۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق مجلس قائمہ برائے سماجی بہبود، ترقی نسواں، زکواة وعشر، حج واوقاف، اقلیتی امور نو جوانان کا اجلاس 2مئی 2017ء بروز منگل 11بجے کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ ڈاکٹر شمع اسحق بلوچ کی زیرصدارت صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے تمام اراکین سے وقت مقررہ پر اجلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔