اسپیکر بلوچستان اسمبلی وصوبائی وزراء کا سینیٹرسردار محمد یعقوب سے ان کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 28 اپریل 2017 22:49

کوئٹہ۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرسردار محمد یعقوب خان ناصر کے بھتیجے محمد اشرف خان ناصر کی وفات پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی و دیگر صوبائی وزراء سمیت قبائلی و سیاسی رہنماؤں و علماء کرام نے جمعہ کوسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائش گاہ خوجک روڈ جا کر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اشرف خان ناصر کی فاتحہ خوانی ہفتے اور اتوار کو بھی سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائشگاہ پر جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :