Live Updates

تحریک انصاف کی راولپنڈی میں میٹرو بس سے گر کر نوجوان لڑکی کی ہلاکت پرشدید مذمت

نواز لیگ کی بے حسی ونااہلی شہر میں موت بانٹنے لگی ،نوجوان لڑکی کی موت کی ذمہ داری براہ راست ایفڈرین عباسی پر عائد ہوتی ہے،واقعے کی تحقیقات کی جائیں ،تحریک انصاف

جمعہ 28 اپریل 2017 22:47

تحریک انصاف کی راولپنڈی میں میٹرو بس سے گر کر نوجوان لڑکی کی ہلاکت پرشدید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) راولپنڈی میں میٹرو بس سے گر کر نوجوان لڑکی کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں،نواز لیگ کی بے حسی اور نااہلی شہر میں موت بانٹنے لگی ہے،نواز شریف نے راولپنڈی سے ایک بدقماش اور آوارہ شخص کو میٹرو کا نگران مقرر کررکھا ہے، ان خیالات کا اظہار جمعہ کو تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ اس شخص کے ذمے منصوبے سے پیسے چوری کرکے کے نواز شریف کی تجوریاں بھرنا ہیں۔اربوں روپوں سے کھڑی کی گئی جنگلا بس سروس آج تک مکمل محفوظ نہیں بنائی جاسکی۔اسی جنگلا بس کی تعمیر کے دوران متعدد شہری اور مزدور موت کے گھاٹ اتر گئے۔نوجوان لڑکی کی موت کی ذمہ داری براہ راست ایفڈرین عباسی پر عائد ہوتی ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور ایفیڈرین عباسی پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔اور پنجاب حکومت لڑکی کے لواحقین کو خون بہا ادا کرے۔بیان میں جاں بحق خاتون کے لواحقین سے مکمل ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات