نتحریک انصاف نے وزیراعظم کی بھارتی تاجر جندال سے خفیہ ملاقات کے معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

ایوان سجن جندال کی پاکستان آمد کے معاملے پر وزیر اعظم سے وضاحت طلب کرے،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد سجن جندال کی خفیہ آمد معنی خیز ہے،دفتر خارجہ کی جانب سے جندال کے ساتھ آنیوالے دو اجنبی افراد کے حوالے سے معلومات چھپائی جارہی ہیں، رکن قومی اسمبلی مراد سعید

جمعہ 28 اپریل 2017 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعظم کی بھارتی تاجر جندال سے خفیہ ملاقات کے معاملے پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کا ایجنڈہ ملتوی کرنے کی سفارش کردی اور بحث کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔ تحریک التواء رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے جمع کروائی گئیانہوں نے کہاکہ ایوان سجن جندال کی پاکستان آمد اور مہمان نوازی کے معاملے پر وزیر اعظم سے وضاحت طلب کرے۔

(جاری ہے)

ڈان لیکس کی رپورٹ کے ہنگام جندال کی خفیہ طریقے سے آمد انتہائی تشویشناک ہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد سجن جندال کی خفیہ آمد معنی خیز ہے۔سجن جندال کو وزیر اعظم کے قافلے میں بٹھا کر ویزے کے بغیر مری لیجایا گیا۔ مراد سعید نے تحریک التوا میں یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے سٹاف اور دفتر خارجہ کی جانب سے جندال کے ساتھ آنے والے دو اجنبی افراد کے بارے میں معلومات چھپائی جارہی ہیں۔ملکی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر وزیر اعظم کی جانب سے جندال کا خیر مقدم اور تحفظ کیا گیا: