ریسکیو1122اسٹیشن چکوال میں کام کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے کا دن منایاگیا

جمعہ 28 اپریل 2017 22:43

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)ریسکیو1122اسٹیشن چکوال میں ورلڈ ڈے آف سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورک 28اپریل منایا گیا ہر سال 28اپریل کو دنیا بھر میں کام کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے کا دن منایا جاتا ہے ، اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ریسکیو1122چکوال میں بھی ورلڈ ڈے آف سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورک منایا گیا ۔ ریسکیو1122اسٹیشن سے یادگار شہدا چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریلی کے انعقاد کا مقصد ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں حفاظتی آلات کے استعمال اور کام کے دوران صحت کا خیال رکھنے کی آگاہی پیدا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عتیق احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز سے خطاب کے دوران کیا ۔ ریلی کے بعد اسٹیشن پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر ماریہ کامران اور ایمرجنسی آفیسر سعید احمد نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ریسکیوکی ذمہ داری ہے کہ حفاظتی آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں اور لوگوں میں آگاہی پید اکریں کہ ہیلمٹ ، حفاظتی دستانے ، جوتوں ، ماسک وغیرہ کے استعمال کو یقینی بنائیں اس طرح بڑھتے ہوئے حادث پر قابو پا یا جا سکتا ہے ۔