سڑکوں کی تعمیر سے ملک ترقی نہیں کرتے ، یہ کیسی حکومت ہے جو صحت اور تعلیم کو چھوڑ کر سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے ‘ حکومت کے نزدیک سڑکوں کی تعمیر ہی سب سے اہم ترجیح ہے ،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں

سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ کا بیان

جمعہ 28 اپریل 2017 22:39

سڑکوں کی تعمیر سے ملک ترقی نہیں کرتے ، یہ کیسی حکومت ہے جو صحت اور تعلیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر سے ملک ترقی نہیں کرتے ، یہ کیسی حکومت ہے جو صحت اور تعلیم کو چھوڑ کر سڑکوں کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کے نزدیک سڑکوں کی تعمیر ہی سب سے اہم ترجیح ہے ،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں حکومت سڑکوں کی تعمیر میںمصروف ہے ، انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت نے اپنے دور اقتدار امیں 376ارب 94کروڑ روپے صرف شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر پر خرچ کر دئیے ،سب سے زیادہ 1کھرب 36 ارب 99کروڑ روپے پنجاب، سندھ میں 68ارب 92کروڑ،خیبر پختونخواہ میں 79ارب 4 کروڑ بلوچستان میں 39ارب 74 کروڑ روپے شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر پر خرچ کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 201314 سے مالی سال 201617 تک شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر پر 376794.4ملین روپے خرچ کیے ۔مالی سال 2013-14 کے دوران 57457.6ملین ، 2014-15 کے دوران72672.1 ملین، 2015-16 کے دوران 82960.7ملین جبکہ مالی سال2016-17کے دوران 163685.9ملین روپے شاہراہوں اور موٹرویز پر خرچ کئے گئے،یہ رقم غریب پر خر چ کی جاتی توا س کی حالت بدل جاتی

متعلقہ عنوان :