کراچی کی ترقی کے لئے اداروں کے ساتھ مشترکہ و مضبو ط اقدامات جا ری ہیں ،کمشنر کراچی

جمعہ 28 اپریل 2017 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر دس ارب کی لاگت سے کراچی کی ترقی کے لئے شر وع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے مشترکہ و مربو ط اقدامات جا ری ہے۔ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کو ترقی دینے کی حکومت کی کوششوں کوموثر بنانے میں مدد ملے گی کراچی میگا پروجیکٹس میںکراچی یونیورسٹی روڈ کی ازسر نوتعمیر،شاہراہ فیصل کی توسیع سمیت مختلف اہم شاہراہوں پر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

وہ اپنے دفتر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ کے اسٹیڈی ٹورپر آئے ہوئے 37 رکنی زیر تربیت افسران کے ایک وفد سے خطاب کر رہے تھے۔وفد میں گلگت بلتستان ،کوئٹہ، پشاور اور کراچی کے مختلف محکموں کے زیر تربیت افسران شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ خواجہ اویس عادل نے کی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومت کراچی کی ترقی اور شہر کے مسائل حل کر نے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ ٹریفک و ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل ، تجاوزات کے خاتمہ ،پانی کی کمی اورسیوریج کی شکایات دور کر نے اور انفرا اسٹرکچر ٹھیک کر نے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی سے پولیو کے خاتمہ کے لئے انتظامیہ محکمہ صحت اور عالمی پا رٹنرز کے تعاون سے اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ 2016 جنوری سے اب تک کراچی میں کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے انتظامیہ نے موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے پیش نظر اس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکنہ انتظامات کئے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنر ز نے اپنے اپنے ضلع میں متوقع ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے ہنگامی منصوبے بنالئے ہیں اور ان پر عملدرآمد کے لئے محکمہ موسمیات متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مضبوط رابطہ ہے۔

وفد کو بس رپیڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت جاری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ کمشنر نے امید ظاہر کی کہ بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبہ کے تحت نئی بسوں کے ذریعے شہریوں کو معیاری سفری سہولت میسر آئے گی اور شہر کا دیرینہ ٹرانسپورٹ کی کمی کا مسئلہ حل کر نے میں مدد ملے گی۔ کمشنر نے کہا کہ نالوں پر تجاوزات ہٹانے کادیرینہ مسئلہ حل کر نے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

گجر نالہ پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کے لئے تجاوزات کے خلا ف کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا ہے جس میں تیرہ کلومیڑ نالہ کے دونوں طرف 26 کلو میڑ رقبے پر تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ مین ضلعی انتطامیہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ جس نے متعلقہ اداروں کے تعاون اور اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں سے اس اہم کام کو انجام دیا،بعد ازاں کمشنر کراچی نے وفد کے سربراہ کو یادگاری شیلڈ دی وفد کے سربراہ نے بھی کمشنر کراچی کو یاد گاری شیلڈ دی، قبل ازیں وفد نے ایس آئی یو ٹی کا دورہ کیا اور وہاں مختلف شعبے دیکھے۔ وفد نے ایس آئی یو ٹی کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :