جامعہ کراچی،ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوںکے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع

جمعہ 28 اپریل 2017 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے کنوینرایڈمیشنزپروفیسرڈاکٹر محمد احمد قادری کے اعلامیے کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوںکے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے،جس کے مطابق خواہشمند طلبہ اپنے داخلہ فارم 02 تا04 مئی 2017 ء تک متعلقہ شعبہ جات / انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرز میں جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 5مئی 2017 ء کی شام کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری جبکہ شعبہ جاتی نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی۔داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 08 تا12 مئی متعلقہ شعبہ جات ،سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کرسکتے ہیںجبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار14 مئی2017 ء کو صبح10:00بجے ہونگے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :