لکی مروت، پولیس نے سمندر تتر خیل میں قمار بازی کے مبینہ اڈے پر چھاپہ مار کر جوا کھیلنے میں مصروف چار افراد گرفتار کرلئے

جمعہ 28 اپریل 2017 22:29

لکی مروت، پولیس نے سمندر تتر خیل میں قمار بازی کے مبینہ اڈے پر چھاپہ ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پولیس نے سمندر تتر خیل میں قمار بازی کے ایک مبینہ اڈے پر چھاپہ مار کر جوا کھیلنے میں مصروف چار افراد گرفتار کرلئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرارہوگئے ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری نے سمندر تتر خیل میں ایک مبینہ اڈے پر چھاپہ مارا تو متعدد افراد تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے میں مصروف تھے پولیس نے چار افراد قاسم، اسلام، ہارون اور سلطان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دو ساتھی رشید اور لعل فرار ہوگئے پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم اور تاش برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :