بھارتی وفد سے خفیہ ملاقات وزیراعظم کو زیب نہیں دیتی ،ناصرحسین شاہ

نواز شریف سے کابینہ کے کئی ارکان ناراض ہیں، ریاض پیرزادہ کا استعفیٰ شروعات ہے، مزید اراکین مستعفی ہوں گے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

جمعہ 28 اپریل 2017 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کو بھارتی وفد سے خفیہ ملاقات زیب نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین نے کہاکہ وزیراعظم پر غداری کا الزام نہیں لگایا جاسکتا لیکن انہیں بھارتی وفد سے خفیہ ملاقات نہیں کرنا چاہیئے تھی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کابینہ کے کئی ارکان ناراض ہیں، ریاض پیرزادہ کا استعفیٰ شروعات ہے، مزید اراکین مستعفی ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان شروع سے ہی جذباتی ہیں، جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ عنوان :