Live Updates

عمران خان حقو ق کراچی مارچ میں لاکھوں لوگوں کی قیادت کرینگے‘چیئرمین عمران خان کیلئے فل سائونڈ سسٹم کنٹینر نمابس کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے‘تیس مارچ کا دن کراچی کی بہترتقدیر کا فیصلہ کریگا عوام ہر صورت گھروں سے نکلیں

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے عوام سے گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 22:23

عمران خان حقو ق کراچی مارچ میں لاکھوں لوگوں کی قیادت کرینگے‘چیئرمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ 30مارچ کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی میں حقوق مارچ کراچی میں لاکھوں لوگوں کی قیادت کرینگے ،جو اس روز تین بجے مزار قائد سے شروع ہوگی۔حقوق مارچ کراچی کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کے لیے کنٹینر نمابس کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے جس کے لیے تبدیلی ایکسپریس کو سبز پرچموں اور پارٹی کے بینروں سے سجایا گیاہے ،جس میں ہیوی سا?نڈ سسٹم کے زریعے پارٹی کے نغمے لگائے جائینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال ،بیت المکرم مسجد اور دیگر ارد گرد کے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کیا، اس دوران انہوں نے سڑکوں اور چوراہوں پر جاکر عوام میں ریلی کے حوالے سے بنائے گئے خصوصی پمفلٹ کو تقسیم کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 30اپریل کے روز ہر صورت گھروں سے نکلیں ،انہوں نے کراچی کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ 30 اپریل کو کراچی میں عمران خان آرہے ہیں جو اس وقت اس ملک کے سب سے ہر دلعزیز اور مقبول ترین لیڈر ہیں اس وقت کراچی کا جو حال کردیا گیا ہے وہ آج سب کے سامنے ہے یہاں ہم نے قتل وغارت گری کا بازار گرم دیکھا یہاں بھتہ خوری اور رشوت ستانی اور پرچی مافیا نے عوام کی زندگیوں کو جہنم بنادیا تھا جب ہیٹ اسٹروک سے ہم نے ساڈھے تین ہزار سے زیادہ لوگوں کو مرتے دیکھا اس وقت بھی یہاں کے حکمرانوں نے اپنی آنکھوں کونہیں کھولا ،انہوںنے کہاکہ اول تو کراچی میں پانی موجود ہی نہیں ہے اور اگر ہے بھی تو لوگ سیورج زدہ پانی پی رہے ہیں جس سے عوام مختلف بیماروں کا شکار ہیں اس وقت پورا کراچی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوچکاہے جو کراچی کبھی روشنیوں کا شہر ہوا کرتاتھا آج وہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں جابجا گندگی کے ڈھیروں نے اس شہر کی عوام کو زہنی مریض بنادیاہے ،انہوں نے کہاکہ اس لیے کراچی والوں کے لیے کراچی کی آواز بننے کے لیے عمران خان آرہے ہیں لہذا یہاں کی عوام کو بھرپور طریقے سے کپتان کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملانا ہوگئی ان کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ کراچی کی عوام کو پھر سے حقیقی خوشیاں مل سکیں ،انہوں نے کہاکہ کراچی کی عام عوام اور سول سوسائٹی سے اپیل ہے کہ وہ اس روز بھرپور انداز میں گھروں سے نکلیں اور کراچی کے حقوق حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف کے ہاتھ مظبوط کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات