سانگھڑ:ضلع چیرمین خادم حسین رند نی26ملازمین میں 23لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی

گزشتہ2012سے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے کے بقاجات ادائیگی کے موقع پر ملازمیں میں خوشی کی لہر

جمعہ 28 اپریل 2017 22:21

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء)ضلعی چیرمین خادم حسین رندنے گزشتہ2012سے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے بقاجات ملازمین میں تقسیم کردیئے ملازمین میں خوشی کی لہر تفصیل کے مطابق ضلع کونسل کے 60سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے کی بقاجات گزشتہ2012سے ادا نہیں کی گئی تھی ضلع چیرمین خادم حسین رند نی26ملازمین میں 23لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ڈسٹرکٹ کونسل حال میں منعقدہ تقریب میں ممبر ضلع کونسلوں کے ممبران نے بھی شرکت کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیرمین خادم حسین رند کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ عوام میں نوکریاں تقسیم کی ہیں ہم نے کھبی بھی کسی کو بے روزگار نہیں کیا ہے بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں بقاجات کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ باقی ملازمین میں بھی جلد بقاجات تقسیم کردیئے جائیں گے ان کا کہنا تھا جن ملازمین کی اب تک تنخواہیں نہیں ملی ہیں ان کے کاغذات کی تصدیق کے بعد ان کو بھی تنخواہیں دی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ2018کے الیکشن میں پی پی اپنی کارگردگی کی بنیادوں پر عوام سے ووٹ حاصل کرے گی ہم عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر منتخب ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل وزیر بلدیات اور سیکٹریٹری بلدیات کے ساتھ رابطے میں ہوں ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گئے ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ملازمین کو یونی فارم بھی فراہم کردیئے جائیں گے جن ملازمین کو اب تک بقاجات موصول نہیں ہوئے ان کو بھی جلد ان کی تنخواہ کے بقاجات دے دیئے جائیں گے۔