کراچی:ملک بھر میں 3 لاکھ بلاک شناختی کارڈز میں سے ایک لاکھ 72 ہزار مستقل طور پر بلاک کردیئے ہیں،چودھری نثار

باقی رہ جانیوالے شناختی کارڈزکومرحلہ واران بلاک کیاجارہاہے،عوام سے بدتمیزی کرے اسے ادارے سے نکالیں، وزیر داخلہ کی نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس میں نادرا میگا سینٹر ز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 28 اپریل 2017 22:21

کراچی:ملک بھر میں 3 لاکھ بلاک شناختی کارڈز  میں سے ایک لاکھ 72 ہزار  مستقل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 3 لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے تھے جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار شناختی کارڈ مستقل طور پر بلاک کردیئے ہیں ،باقی رہ جانیوالے شناختی کارڈزکومرحلہ واران بلاک کیاجارہاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس میں نادرا میگا سینٹر ز کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرمی سے تھکے ہارے لوگ نادراسینٹر میں آئیں توان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، پروسیسنگ کاعمل بہتر طریقے سے چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نظام بنائیں کہ عوام کو نادرامراکز میں صارفین کوبہتر سہولیات فراہم کی جائیں،جوبھی عوام سے بدتمیزی کرے اسے ادارے سے نکالیں، تمام میگا سینٹرز میں شکایتی ڈیسک بنائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میگا سینٹرز میں 3ہزار درخواستیں نمٹانے کی صلاحیت ہوگی،میڈیا نادرا کے اچھے اور برے کام کی نشاندہی کرے ۔

متعلقہ عنوان :