مدارس اورمساجد پر بلاجوازچھاپوں اور گرفتاریوں کیخلاف جے یوآئی جیکب آباد کا احتجاج

جمعہ 28 اپریل 2017 22:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) مدارس اورمساجد پر بلاجوازچھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف جے یوآئی کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آبادکی جانب سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند،مولانا عابد ابڑو،چاکر جکھرانی ودیگر نے کہاکہ جے یوآئی کے مدارس اورمساجد پر باربار چھاپے اورگرفتاریاں قابل افسوس ہیں جے یوآئی کی پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہیں اس کے باوجود باربار چھاپے لگانے پر جے یوآئی کے مدارس سے کچھ نہیں ملا بغیر کسی سبب کے چھاپے اوربے رحمانہ تلاشی لے کر علماء اورطلبہ کی بے عزتی کرنا مدارس اورمساجد سے مذاق کے مترادف ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ مدارس اورمساجد پر چھاپوں کاسلسلہ بند کیاجائے اوربلاجواز گرفتارکارکنوں کورہاکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :