جیکب آباد‘مسلح افراد کا ہندونوجوان کے گھر پرحملہ ‘شدید زخمی کر دیا‘پولیس تماشہ دیکھتی رہی ‘حملہ آور باآسانی فرار ‘مقدمہ درج

جمعہ 28 اپریل 2017 22:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) آٹھ مسلح افراد کا ہندونوجوان کے گھر پرحملہ شدید زخمی پولیس تماشہ دیکھتی رہی حملہ آور باآسانی فرار مقدمہ درج شہریوں کی جانب سے واقع کی مذمت حملہ آور گرفتارنہ ہوئے تو شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجا ج کریں گے وکرم تفصیلات کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب آٹھ مسلح افراد نے شاہ بھٹائی بازار میں ہندو وکرم کنگرانی کے گھرمیں زبردستی داخل ہوکر وکرم کو زدوکوب کیا اور شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے اورپولیس تماشہ دیکھتی رہی زخمی کو سول اسپتال لے جایاگیا جہاں طبی امداد دے کرفارغ کیاگیا حدود کے سٹی تھانہ پر وکرم کی مدعیت میں صرافہ یونین کے صدر سمیع اللہ سرہیو ،نصراللہ سرہیو ،اقبال لہڑی ،بابر تھیم ،صدام زہری سمیت تین نامعلوم افراد کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کیاگیاہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی دوسری جانب زخمی ہندونوجوان کے والد لچھمن کنگرانی نے صحافیوں کو بتایاکہ گھر پر سمیع اللہ نے آٹھ مسلح افراد کے ہمراہ حملہ کیااوربیٹے کو زدوکوب کرتے ہوئے گھر سے تھانے لے گئے ایس ایچ اوکی موجودگی میں میرے بیٹے پر تشدد کیاگیا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا یہ غنڈہ گردی ہے انصاف کے حصول تک ظالم کو سزادلوانے کے لیے قانونی جنگ جاری رہے گی ہم غریب ہیں لڑ نہیں سکتے پر حق کے لیے آوازبلند کرتے رہیں گے زخمی وکرم کنگرانی نے کہاکہ 24گھنٹوں کے اندر اگر ملزمان گرفتارنہ کیے گئے تو جیکب آباد شہرمیں شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاج کیاجائے گا دوسری جانب ہندوپنچائت کے سابق صدر بابو مہیش کمارنے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گھر پر حملہ کرکے وکرم کو خون میں نہلانا غنڈہ گردی ہے ایس ایس پی ملزمان کو گرفتارکرکے یہ ثابت کرے کہ ہندوبرادری لاوارث نہیں ہے مسلم لیگ ن کے اسلم ابڑو نے کہاکہ ہندوکمیونٹی کاتحفظ کرنا ہم سب کا فرض ہے وکرم پر حملہ کرنے والوں کوگرفتارکرواکر انصاف دلائیں گے ،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرمیرلیاقت خان لاشاری نے کہاکہ وکر م سے زیادتی ہوئی ہے ازالہ کیاجائے گاناانصافی نہیں ہونے دیں گے ہندوبرادری کے ساتھ ہیں،صرافہ یونین کے جنرل سیکریٹری حاجی یوسف میمن نے کہاکہ ہم اپنے صدرکے ساتھ ہیں پر صدر ہونے کایہ مقصد نہیں کہ وہ لوگوں سے زیادتیاں کرے ۔

متعلقہ عنوان :