گورنر سندھ سے جاپان کے کاروباری وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 28 اپریل 2017 22:20

گورنر سندھ سے جاپان کے کاروباری وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے جاپان کے کاروباری وفد نے ملاقات کی‘ ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ گورنر سندھ نے کہا کہ جاپان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گورنر سندھ محمد زبیر نے جاپان کے کاروباری وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جاپان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ جاپانی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :