پشاور، تجاوزات کیخلاف ٹریفک پولیس کا گرینڈ آپریشن، درجنوں ملزمان گرفتار

آپریشن اس قت تک جاری رہے گا جب تک تجاوزات کا سبب بننے والا ایک بھی ملزم باقی ہو، ایس ایچ او ممتاز خان

جمعہ 28 اپریل 2017 22:12

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) ٹریفک پولیس کا خوشحال بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں ملزمان گرفتار، ٹریفک پولیس کا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک صادق بلوچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رحیم حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹریفک ممتاز خان نے بمعہ دیگر نفری شاہ جہان خان، رضوان اللہ خان، ولایت شاہ خان، رحیم اللہ خان کے ہمراہ گزشتہ روز خوشحال بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران تجاوزات کا سبب بننے 20ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

آپریشن کے حوالے سے ایس ایچ او ٹریفک ممتاز خان ، شاہ جہان خان، رضوان اللہ خان، ولایت شاہ خان، رحیم اللہ خان نے بتایا کہ یہ آپریشن ہم ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے کررہے ہیں اور اس کی ہدایت ایس ایس پی ٹریفک صادق بلوچ نے دی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پولیس رحیم حسین کررہے ہیں اور یہ آپریشن اس قت تک جاری رہے گا جب تک تجاوزات کاسبب بننے والا ایک بھی ملزم باقی ہو۔

انہوںنے کہا کہ ہم نے ہتھ ریڑھی بانان کو آگاہ کردیا تھا کہ آپ ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہے ہیں اس لئے اس دفعہ ہم تجاوزات کا سبب بننے والی ہتھ ریڑھیوں کو بند کررہے ہیں اگر آپ تجاوزات سے باز نہ آئے تو اگلی بار آپ کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے سے گریز نہیں کریں گے، چونکہ ان لوگوں نے ہماری ہدایت کو سنجیدگی سے نہ لیا اس لئے ہم نے اس بار ہتھ ریڑھیوں کی بجائے تجاوزات کا سبب بننے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ٹریفک آفیسرز نے عوام سے اپیل کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے عوام ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر ہم تجاوزات کے خاتمے میں سو فیصد کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :