اکادمی ادبیات پشاور کے زیراہتمام قومی ہم آہنگی میں ادب کا کردارکے موضوع پر2روزہ نفرنس کا انعقاد

جمعہ 28 اپریل 2017 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) اکادمی ادبیات پاکستان پشاورنی"قومی ہم آہنگی میں ادب کا کردار"کے موضوع پر دو روزہ قومی قومی کانفرنس (فاٹا) کا اہتمام کیا ہے یہ کانفرنس آج بروز ہفتہ 29تا30اپریل،2017،بمقام خیبر یونین ہال ،اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورمیں ہو رہی ہے کانفرنس میں اکادمی ادبیات پاکستان کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو کے علاوہ ملک بھر کے نمائیندہ اہل قلم جس میں کشور ناہید،جامی چانڈیو،شمیم عارف قریشی، عبد الرزاق داد،محمد حمید شاہد،تاج جویو،ڈاکٹر امجد بھٹی،پروفیسر سوسن براہوی،شیر باز خان برچہ ،پروفیسر امرسندھو ،باسط بھٹی،ڈاکٹر محمد یامین،اصغر ندیم اور صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر اہل قلم بھی اظہار خیال کرینگے شعراء و ادباء سے بروقت شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :