بجلی کی ناروا اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ

جمعہ 28 اپریل 2017 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی صوبائی قیادت نے بجلی کی ناروا اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وفاقی حکومت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر مسلم لیگ ن کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر ،عاصمہ عالمگیر ، سید عادل شاہ، لیاقت شباب،ملک سعیداور دیگر رہنما کر رہے تھے مقررین کا خطاب کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن حکومت نے 90دنوں میں لوڈشیڈنگ ختم کر نے کا جو وعدہ کیا تھا اُن کی حکومت ختم ہونے والی ہے لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ ایفا نہ کر سکے اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے بجلی ختم کر دی ہے اُنہوں نے متنبہ کیا کہ حکومت جینی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کریں گی اُتنا ہما رے احتجاج میں اضافہ ہو گا اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ لائی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے ضلعوں تک بڑھا دیا جا ئے گا ۔