مشال قتل کیس ، مرکزی ملزم سمیت 6ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

جمعہ 28 اپریل 2017 22:07

مشال قتل کیس ، مرکزی ملزم سمیت 6ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) مشال قتل کیس میں 8ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے عدالت سے مرکزی ملزم سمیت 6ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے پولیس نے مرکزی ملزم سمیت8افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ باقی 2 ملزمان سکیورٹی انچارج بلال بخش اور طالبعلم عامر کے بیانات قلمبند کروانے کی اجازت دے دی گئی ،ْدونوں ملزمان کے بیانات مقامی عدالت میں قلمبند کئے جائیں گے۔

2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جن میں سے یونیورسٹی کے سکیورٹی انچارج بلال بخش نے صحت جرم سے انکار کیا جبکہ ملزم عامر نے لاش کی بے حر متی کا اعتراف کر لیا۔

متعلقہ عنوان :