پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ، لائن فوڈ نامی جوس فیکٹری سیل

فیکٹری میں تیار کردہ برانڈزہیون مینگو جوس کی8ہزارپیکٹ ، نیو NEO) ) اپیل سافٹ ڈرنک کی11ہزار بوتلیں برآمد دیوان بیکرز، ایکوا ساد واٹر پلانٹ ، بائو ملک شاپ ،سلامت ملک شاپ،ممتاز مربع جات فیکٹری سیل ، متعددکو جرمانہ

جمعہ 28 اپریل 2017 22:04

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون ، لائن فوڈ نامی جوس فیکٹری سیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں سندر اڈا لاہور کے قریب لائن فوڈ نامی جوس فیکٹری کو سیل کر دیاگیا ۔سیل کی گئی فیکٹری سے ناقص اجزاء سے بنی ہیون مینگو جوس کی8ہزارپیکٹ ، نیو NEO) ) اپیل سافٹ ڈرنک کی11ہزار بوتلیں برآمدکر لی گیئں۔

مدینہ کالونی ،سبزازارمیںواقع دیوان بیکرزکو صفائی کے ناقص انتظامات، ناقص روشنی ، کھانے کی اشیا کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور کھانے کی جگہ پر سگریٹ کے استعمال کرنے، لائسنس کی عدم دستیابی اور میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر سیل ،علامہ اقبال ٹاؤن ،ایکوا ساد واٹر پلانٹ کو بہتری کے احکامات دینے کے باوجود غیر معیاری صورتحال ہونے پر سربمہر ،ویلنشیا روڈ پرایکوا سعد واٹر پلانٹ اور اومیس واٹر پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عزیز بھٹی ٹاؤن ،بائو ملک شاپ کو لائسنس اور میڈیکل لائسنس نا ہونے ،جگہ کی ناقص صوتحال ،مکھیوں کی بھرمار ،صفائی کی ناقص صوتحال اور دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر70 لیٹر دودھ ذائع کر کے دوکان کو سیل کردیا۔ سبزازارمیںواقع سلامت ملک شاپ کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ ،راوی ٹاؤن ،ممتاز پروڈکٹ مربع جات کو صفائی کے ناقص انتطامات،کھلے گٹر ،نیلے ڈرم کے استعمال ،کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کر نا رکھنے،اشیاء پر لیبل نہ لگانے اور ذاتی صفائی ستھرائی نا ہونے پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

عزیز بھٹی ٹاؤن ،آئس لنک اینڈ ڈرائے فروٹ کو گندے فریزر ،کھولے کوڑے دان ،خراب پھلوں کے استعمال اور صفائی کی ناقص صورتحال پر 8 ہزار روپے جرمانہ ،ثمن آباد ٹاؤن ،کاکا خیل ریسٹورنٹ بند روڈ کو واش روم کے ساتھ تندرور کے ہونے،سبزیوں اور مصالحہ جات کو اچھے طریقے سے محفوظ نا کرنے ،ٹوٹے فریزر اور فرش ہونے پر18 ہزار روپے جرمانہ اور بہتری کے احکامات ،علامہ اقبال ٹاؤن میں فرائی چکس کو صفائی کی ناقص صورتحال پر 20 ہزار جبکہ سلامت ملک شاپ کو نالیاں کھولی ہونے اور میڈیکل سرٹیفکیٹ نا ہونے پر 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ثمن آباد میںگورمے بیکرز گلشن راوی میں گجر برفی ہاؤس کو بہتری کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :