Live Updates

پی ٹی آئی جلسہ سٹیج پر بیٹھنے کے خواہش مند پارٹی رہنما پاس نہ ملنے پر نالاں

جمعہ 28 اپریل 2017 22:03

پی ٹی آئی جلسہ سٹیج پر بیٹھنے کے خواہش مند پارٹی رہنما پاس نہ ملنے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سٹیج پر بیٹھنے کے خواہش مند پارٹی رہنما پاس نہ ملنے پر نالاں ہو گئے۔ دھرنے کے دنوں میں چیئرمین کے ہمراہ سٹیج کو رونقیں بخشنے والے متعدد رہنما بھی پاس حاصل نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سٹیج پر ہجوم کو کم کرنے کے لئے پاسز جاری کئے ۔ سٹیج پر صرف 70کرسیاں لگائی گئیں جس کے باعث بیشتر پارٹی رہنما ؤں کو پاسز جاری نہ کئے جا سکے ۔ جس پر پاسز حاصل نہ کر سکنے والے رہنما نالاں نظر آئے۔ دھرنے کے دنوں میں عمران خان کے ہمراہ سٹیج پر ہر وقت موجود رہنے والے متعددرہنما بھی پاسز حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ( مہر علی خان)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات