ڈاکٹر جیمز برطانوی شہری ہیں جو پاکستان کیلئے ایک ورثے کی حیثیت رکھتے ہیں

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈاکٹر جیمز شیراستارہ کو برطانیہ میں رگبی کونسل کے اعلیٰ ترین اعزاز پر مبارکباد

جمعہ 28 اپریل 2017 21:56

ڈاکٹر جیمز برطانوی شہری ہیں جو پاکستان کیلئے ایک ورثے کی حیثیت رکھتے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈاکٹر جیمز شیراستارہ کو برطانیہ میں رگبی کونسل کے اعلیٰ ترین اعزاز پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر جیمز برطانوی شہری ہیں جو پاکستان کیلئے ایک ورثے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈاکٹر جیمزشیراستارہ کو برطانیہ میں رگبی کونسل کے اعلیٰ ترین اعزاز پر مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر جیمز برطانوی شہری ہیں جو پاکستان کیلئے ورثے کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا اعزاز پاکستان سمیت برطانیہ میں پاکستانی برادری کیلئے باعث فخر ہے ، برطانیہ میں پاکستانی برادری دونوں ملکوں کے تعلقات کیلئے مضبوط بنیاد کا کردارادا کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جیمز جیسے تارکین وطن نوجوان نسل کیلئے عزم اور ایمانداری کی مثال ہیں ۔سرتاج عزیز نے ڈاکٹر جیمزکی پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے فروغ کی خدمات کو سراہا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر جیمز شیراستارہ کو رگبی کونسل کا اعلیٰ ترین اعزاز بین المذاہب اور مختلف نسلوں کے درمیان تعلقات کے صلے میں دیا گیا ۔(ن م)