ْوزیر اعظم نواز شریف کل اوکاڑہ کا دورہ ، شیر گڑھ میںگندم کی کٹائی کا افتتاح کریں گے

جمعہ 28 اپریل 2017 21:56

ْوزیر اعظم  نواز شریف کل اوکاڑہ کا دورہ ، شیر گڑھ میںگندم کی کٹائی کا ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کل (ہفتہ کو )ضلع اوکاڑہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ شیر گڑھ میںگندم کی کٹائی کا افتتاح کریں گے عاشق کرمانی کی دعوت پر یہاں بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں ، معززین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے راہنماوئوں سے خطاب کریں گے بتایا گیا ہے کہ ایم این اے عاشق کرمانی اور ان کے چچا دبئی کے قونصلر جاوید حسن وزیر اعظم کااستقبال کریں گے اس موقع پر میاں نواز شریف کو تحفہ میں ایک خوب صورت گھوڑا پیش کریں گے یہاں عصرانہ میں شرکت کے بعد اوکاڑہ فٹ بال اسٹیڈیم میں پہنچیں گے جہاں وہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے نعمت فیملی نے انتظامات مکمل کرلیے گے ہیں جلسہ کے حاضرین کی سہولیات کاپیش نظر رکھا گیا ہے جلسہ میں کارکنوں اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو ممکن بنانے کے لئے نعمت فیملی کے ایم این اے ، چیئر مین بلدیہ اور ایم این اے کے چیف کوارڈینیٹر نے دن رات ایک کر رکھا ہے

متعلقہ عنوان :