بھارتی ٹائیکون اور پاکستان میں کرپشن کے ٹائی ٹینک کی خفیہ ملاقات بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہے،سینیٹرسعید غنی

جمعہ 28 اپریل 2017 21:52

بھارتی ٹائیکون اور پاکستان میں کرپشن کے ٹائی ٹینک کی خفیہ ملاقات بہت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے بھارتی اسٹیل کے ٹائیکون سجن جندل کے خفیہ دورے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹائیکون اور پاکستان میں کرپشن کے ٹائی ٹینک کی خفیہ ملاقات بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف کی یہ فطرت ہے کہ اقتدار میں آکر غیرملکی امیروں سے دوستیاںاور بیرون ملک اثاثے بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ بھارت ایک طرف کشمیر میں معصوم انسانوں کا خون بہا رہے ہیں اور دوسری طرف پاکستانی سرحد کے اندر گولہ باری کرکے دہشتگردی کر رہے ہیں۔ ان حالات میں جندل اور نواز شریف کی ملاقات شرمناک ہے۔یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ بھارت کی پاکستان سے دشمنی ہے اور نواز شریف سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی بھارت یاترا کی تو قاتل مودی کے دربار میں بھی حاضری دی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ دوستی ممالک کے درمیان ہوتی ہے افراد کے درمیان نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :