لاہور،اعتزاز احسن کی قیادت میں لی لوڈشیڈنگ کے خلاف ریلی

اعتزاز احسن کا پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کے اعزاز میں عشائیہ

جمعہ 28 اپریل 2017 21:48

لاہور،اعتزاز احسن کی قیادت میں لی لوڈشیڈنگ کے خلاف ریلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کی جانب سے پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عشائیہ کے بعد چوہدری اعتزاز احسن کی قیادت میں ملک میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور جیو بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے پرامن منتشر ہو گئے۔ (قیوم زاہد)