پاکستان نرسنگ کونسل نے ملک بھر میں نرسوں کے نقاب ، حجاب پر پابندی کی تجویز دے دی

جمعہ 28 اپریل 2017 21:38

پاکستان نرسنگ کونسل نے ملک بھر میں نرسوں کے نقاب ، حجاب پر پابندی کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) صوبے بھر میں نرسوں کے نقاب ( حجاب ) پرپابندی کی تجویز کی محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے مخالفت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نرسنگ کونسل نے ملک بھر میں نرسوں کے نقاب ، حجاب پر پابندی کی تجویز دیتے ہو ئے میل اور فیمل نرسز کے یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاتھا اور اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرلز ، ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ خیبر پختونخوا سے تجاویز طلب کی تھی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چاروں صوبوں کے تجاویز کی روشنی میں یونیفارم کی تبدیلی کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا تھا صوبے کی نرسوں کی تنظیموں نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی ۔ اور اپنے فیصلے سے محکمہ صحت اور نرسنگ حکام کو آگاہ کیاتھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ا س تجویز کی مخالفت نرسوں کے تحفظات کے بعدکیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان نرسنگ کونسل کو آگاہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :