Live Updates

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کسی کو ایک دھیلا دینے پر تیار نہیں، رانا ثناء اللہ

عمران خان کو دس ارب روپیہ تو ایک طرف دس روپے بھی نہیں دے سکتے، الزام خان جو عمران خان اداروں کو دبائو میں لیکر اپنی منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ان کا مقصد ملک کے آئینی اداروں اور عدلیہ پر دبائو پیدا کرنا ہے،صوبائی وزیر قانون کی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 21:34

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کسی کو ایک دھیلا دینے پر تیار نہیں، ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کسی کو ایک دھیلا دینے پر تیار نہیں۔ عمران خان کو دس ارب روپیہ تو ایک طرف دس روپے بھی نہیں دے سکتے۔ الزام خان جو اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں جلسہ کرنے جارہے ہیں۔ اس کے مقاصد جو بھی ہیں وہ غیراخلاقی اور غیرقانونی ہیں۔

عمران خان اداروں کو دبائو میں لیکر اپنی منفی سیاست کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔ ان کا مقصد ملک کے آئینی اداروں اور عدلیہ پر دبائو پیدا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو تین بے عزت انسانوں کے سامنے کھڑے ہو جانا چاہیے۔ یہ تینوں افراد دوسرروں کی عزت کو خطرے میں ڈال کر خود اپنے لئے عزت لینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب تک ادارے قانونی ماحول میں کام نہیں کریں گے تو جمہوریت آگے نہیں بڑھے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں ججوں کے اختلافی نوٹ کو جس طرح اچھالا جارہاہے اس سے ان ججوں کی توقیر میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کاروباری شخصیت کا دورہ پاکستان ان کا ذاتی دورہ تھا جس میں بیک ڈور یا فرنٹ ڈور ڈپلو میسی شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اورنج لائن منصوبے پر تنقید کرتے ہیں لیکن میں ان سے پوچھتا ہوں کہ وہ دنیا کا کوئی ایسا میٹرو پولیٹن شہر بتا دیں جہاں میٹرو بس یا کوئی اور نج یا گرین ٹرین نہ چلتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ فرض نہیں ایک دوست ملک کا تحفہ ہے جو صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں وفاقی وزراء کے استعفے کا علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو سڑکوں پر لانے کے قائل نہیں۔ (اے ملک)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات