لاہور:پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفہ سوالات کو نمٹاتے ہوئے کورم پورا نہ ہونے پر غیرمعینہ مدلت کے لئے ملتوی

وقفہ سوالات کے دوران محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے پارلیمانی سیکرٹری ملک محمد علی کھوکھر نے بیشتر ارکان اسمبلی کی ایوان میں عدم موجودگی کے باعث ان کے سوالات نمٹا دیئے گئے ایوان میں حکمران جماعت نے کورم کی پہلی نشاندہی ناکام بناتے ہوئے کورم پورا کردیا جبکہ اپوزیشن رکن احسن ریاض فتیانہ کی جانب سے کی جانے والی کورم کی دوسری نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی

جمعہ 28 اپریل 2017 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت اپنے مقررہ وقت سے سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس ایجنڈے میں شامل وقفہ سوالات کو نمٹاتے ہوئے کورم پورا نہ ہونے پر غیرمعینہ مدلت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے کورم کی دو مرتبہ نشاندہی کی گئی۔ ایوان میں حکمران جماعت نے کورم کی پہلی نشاندہی ناکام بناتے ہوئے کورم پورا کردیا جبکہ اپوزیشن رکن احسن ریاض فتیانہ کی جانب سے کی جانے والی کورم کی دوسری نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔

گزشتہ روز کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے پارلیمانی سیکرٹری ملک محمد علی کھوکھر نے بیشتر ارکان اسمبلی کی ایوان میں عدم موجودگی کے باعث ان کے سوالات نمٹا دیئے گئے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری نے جن ارکان اسمبلی کے سوالوں کے جوبات دیئے ان میں بیشتر جوابات غیرتسلی بخش تھے جس کے باعث سپیکر نے ان جوابات کو ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے لاہو کے صحافیوں کی جانب سے دائر کی گئی ایک قرارداد کو جب ایوان میں پیش کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن رکن احسن ریاض فتیانہ نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر پانچ منٹ کے لئے ایوان میں گھٹیاں بجائی گئیں۔ گھنٹیاں ختم ہونے پر ایوان میں موجود ارکان کی گنتی کی گئی تو کورم پورا نہ تھا۔ سپیکر نے کورم نامکمل ہونے کے باعث اجلاس کی کارروائی غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سرکاری کارروائی میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی برائے 2013-14ء کی سالانہ رپورٹ بحث کے لئے پیش کی جانی تھی جو پیش نہ کی جا سکی جبکہ ارکان اسمبلی خدیجہ عمر، نگہت شیخ، احمد شاہ کھگہ اور سردار وقاص حسن موکل کی جانب سے پیش کی گئی تحاریک التوائے کار کو نمٹا دیا گیا۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :