وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی بحران پر اجلاس ، وزیراعلیٰ شہباز شریف کی خصوصی شرکت ،بجلی کی کمی کو جلد پورا کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی

جمعہ 28 اپریل 2017 21:32

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی بحران پر اجلاس ، وزیراعلیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت توانائی بحران پر اجلاس ہوا جس میں بجلی کی کمی کو جلد پورا کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر زور دیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت توانائی بحران کے خاتمے پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ملک میں حالیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کے بحران پر قابو پانے سے متعلق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور توانائی منصوبوںکو جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی،وزیراعظم وزیرپانی وبجلی کی کارکردگی سے بھی مطمئن نظر نہیں آئی۔(ولی)