نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر مکمل، سامنے آنے والی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اپریل 2017 19:18

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر مکمل، سامنے آنے والی تصاویر کے سوشل ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل2017ء) نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔ ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے تعمیری کام کی تکمیل کے بعد کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

نئے تعمیر شدہ ائیرپورٹ کی سامنے آنے والی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے جاری ہیں۔

 نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک ہی وقت میں 4500 مسافروں کی موجودگی کی گنجائش ہوگی۔ جبکہ ایک وقت میں 15 مسافر طیارے پارکنگ بے میں کھڑے ہو سکیں گے۔ ائیرپورٹ کی کل لاگت 100 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اسے موٹروے، جی ٹی روڈ اور میٹرو بس منصوبے سے لنک کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے۔ منصوبے کا افتتاح ممکنہ طور پر رواں برس 14 اگست کو کر دیا جائے گا۔

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر مکمل

متعلقہ عنوان :