چار جوڈیشل افسران کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی ،خدمات حکومت کے سپرد

عابد رضوان عابد چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان ،سید داور ظفر علی بینکنگ کورٹ ساہیوال ،عبد المصطفیٰ ندیم پریذائیڈنگ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ تعینات محمد سلیم انسداد دہشتگردی عدالت IIIملتان ، ملک شبیر احمد انسداد دہشتگردی عدالت بہاولپور میں تعینات ،رجسٹرار رہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 28 اپریل 2017 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چار جوڈیشل افسران کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر خدمات حکومت کے سپرد کر دیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ج عبد المصطفیٰ ندیم کی خدمات بھی حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک عابد رضوان عابد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ سید داور ظفر علی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بینکنگ کورٹ ساہیوال ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ج عبد المصطفیٰ ندیم کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں جنہیں پریذائیڈنگ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ تعینات کر دیا گیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد سلیم کو انسداد دہشتگردی عدالت IIIملتان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور ملک شبیر احمد کو انسداد دہشتگردی عدالت بہاولپور میں تعینات کر دیا ۔تمام جوڈیشل افسران کو 3مئی تک اپنے نئی تعیناتیوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :