ہائیکورٹ بار کاپانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم سے استعفے کے معاملہ پر وکلا ء کنونشن بلانے کا اعلان

امکان ہے کنونشن مئی کے دوسرے ہفتے میں بلایا جائیگا،تحریک شروع کرنے بارے مشاورت حتمی مراحل میں ہے‘ سیکرٹری عامر سعید راں

جمعہ 28 اپریل 2017 20:54

ہائیکورٹ بار کاپانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم سے استعفے کے معاملہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم سے استعفے کے معاملہ پر وکلا ء کنونشن بلانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر سعید راں نے دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امکان ہے کہ وکلا کنونشن مئی کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں بلایا جائے گا ۔

نوازشریف کی طرف سے استعفیٰ نہ دینے پر تحریک شروع کرنے کے بارے میں مشاورت حتمی مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ اگر وزیراعظم نے از خود استعفیٰ نہ دیا تو وکلا ء ایسی تحریک شروع کریں گے جو مدتوں یاد رکھی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :