مردان پولیس نے مشال قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا

مرکزی ملزم عمران سمیت 6ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 28 اپریل 2017 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) مردان پولیس نے مشال قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مرکزی ملزم عمران سمیت چھ ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،ایک ملزم نے مقامی عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ،،گرفتار ملزموں کی تعداد سینتالیس ہوگئی۔

(جاری ہے)

مردان پولیس کے مطابق مشال قتل کیس میں فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم عمران سمیت گرفتار چھ ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزموں کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالیکرنے کے احکامات جاری کیے ،مشال قتل کیس میں گرفتار دو ملزموں کو ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے مجسٹریٹ کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا،عدالت میں بیان کے دوران ملزم عمیر نے مشال کی لاش کے بیحرمتی کرنے کا اعتراف جرم کرلیا جبکہ دوسرے ملزم اور یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج بلال بخش نے اعتراف جرم سے انکار کردیا ،،عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کے بعد ملزموں کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔

پولیس کے مطابق ویڈیوز میں شناخت کئے گئے انچاس میں سے سینتالیس ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دو ملزمان قبائلی علاقے میں روپوش ہوگئے ہیں۔جن کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :