خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھرہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا

اجلاس میں دوسری مرتبہ کورم کی نشاندہی پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا،دونوں اطراف سے گو عمران گو ،گو نواز گو کے نعروں گونجنے لگے

جمعہ 28 اپریل 2017 20:49

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھرہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھرہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا ، اجلاس میں دوسری مرتبہ کورم کی نشاندہی پر ایوان مچھلی منڈی بن گیااور دونوں اطراف سے گو عمران گو اور گو نواز گو کے نعروں گونجنے لگے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت شروع ہونے سے قبل کورم پورا نہ ہونے کا شکار ہوگیا ،حکومتی بینجز پر9اراکین موجود ،کورم کی نشاندہی حکومتی رکن نرگس نے کی،خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی پر اراکین برہم ہوئے ،جماعت اسلامی کے محمد علی کا کہنا تھا کہ سوالات تو جمع کیے مگر افسوس جواب کون دے گا،مسلم لیگ نون کے اورنگزیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ اگر وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز اسمبلی نہیں آتے تو تنخواہیں بند کریں،وزراء اور پارلیمانی سیکریٹری حرام کی تنخواہیں لیتے ہیں،اسمبلی اجلاس کورم دوبارہ ٹوٹنے پر اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی کی اس دوران اسمبلی میں گو نواز گواور گو عمران گو کے نعرے شروع ہوگئے،ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کورم پورا نہ ہونے اور ہنگامہ آرائی کے بعد دو مئی تک ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :