وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وفاقی وزیر حامدسعید کاظمی کی ملاقات

ملاقات میں پنجاب کی سرائیکی پٹی کی سماجی و سیاسی مسائل سمیت پارٹی آرگنائیزیشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 28 اپریل 2017 20:49

وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وفاقی وزیر حامدسعید کاظمی کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حامد سعید کاظمی نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے حامد سعید کاظمی کو باعزت بری ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آپ نے بڑی تکالیف دیکھیں لیکن آپ ثابت قدم رہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران نے ہمیشہ تکالیف برداشت کی ہیںاور یہی پارٹی کی میراث ہے۔ اس موقع پر حامد سعید کاظمی نے بھی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ملاقات میں پنجاب کی سرائیکی پٹی کی سماجی و سیاسی مسائل سمیت پارٹی آرگنائیزیشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :