وزیراعلیٰ سندھ سے نیویارک بیسڈ کیپیٹل انویسٹمنٹ فرم پیگاسس کے چیف کی ملاقات

سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت نے سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ ماحول پیدا کیاہوا ہے، مراد علی شاہ

جمعہ 28 اپریل 2017 20:49

وزیراعلیٰ سندھ سے نیویارک بیسڈ کیپیٹل انویسٹمنٹ فرم پیگاسس کے چیف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت نے کاروباری افراد کو تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ ماحول پیدا کیاہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں نیویارک بیسڈ کیپیٹل انویسٹمنٹ فرم پیگاسس کے چیف رک ڈیوس سے باتیں کرتے ہوئے کہیں، ملاقات میں رِک ڈیوس نے وزیر اعلیٰ سندھ سے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انفرااسٹرکچر اور انرجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

رِک ڈیوس نے کہا کہ وہ رفاہی سرگرمیوں باالخصوص صحت کے شعبوں میں حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی فارمااسٹیکل کمپنیوں نے ایک نئی اینٹی ڈائر ہل دوا مارکیٹ میں متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 2.5ملین ڈالر ز مالیت کی ادویات تقسیم کی جائیں گی جسے وزیر اعلیٰ سندھ نے سراہا۔

متعلقہ عنوان :