وزیراعلیٰ شہبازشریف کا راولپنڈی میں میٹرو بس سے گر کر طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

جمعہ 28 اپریل 2017 20:42

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا راولپنڈی میں میٹرو بس سے گر کر طالبہ کے جاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے راولپنڈی میں میٹرو بس سے گر کر طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔